Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/27/2025 - 14:36
Vigilance Awareness Week Observed at MANUU     Hyderabad:     Maulana Azad National Urdu University (MANUU) observed Vigilance Awareness Week 2025 by organizing a special program on the theme “Vigilance: Our Shared Responsibility.”     Prof. Syed Ainul Hasan, Vice Chancellor administered the Integrity Pledge to the university faculty, non-teaching staff, officers, students, and research scholars. While addressing the Vice Chancellor spoke about the importance of shared responsibility and its positive impact اُردو یونیورسٹی میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا آغاز PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا آغاز
حیدرآباد، 24 اکتوبر (پریس نوٹ) ویجیلنس اور دیانت داری نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی نہایت ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ’ویجیلنس: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘کے زیر عنوان سے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 کے تحت منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے مخاطب تھے۔ پروفیسر عین الحسن نے دیانت داری کی اہمیت اور اس کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے مثبت اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے آغاز میں مانو کے دوسرے وائس چانسلر پروفیسر اے ایم پٹھان کی اہلیہ کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے دوران وائس چانسلر اور تمام حاضرین نے مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ونجا ایم، چیف ویجیلنس آفیسر، نے بھی اظہار خیال کیا اور ہوشیاری، دیانت داری اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک محتاط اور باخبر زندگی انسان کو بااخلاق اور دیانت دار بناتی ہے۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر افروز ظہیر نے کی، استقبالیہ کلمات جناب سی متیالہ راؤ نے پیش کیے، اور شکریے کے کلمات جناب حبیب احمد نے ادا کیے۔