Submitted by MSQURESHI on Fri, 12/19/2025 - 11:58
PRO Office Image کوآرڈینیٹر المنائی افیئرس مانو پروفیسر نجم الحسن کا اعلان PressRelease

"اردو یونیورسٹی سے تعلیم ہماری کامیابی کا راز" کے موضوع پر سمینار
کوآرڈینیٹر المنائی افیئرس مانو پروفیسر نجم الحسن کا اعلان
حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) اردو یونیورسٹی کی رسائی کو موثر بنانے اور اردو ذریعہ تعلیم کی افادیت کی اجاگر کرنے کے مقصد سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر المنائی افیئرس کی جانب سے تیسرا کل ہند سمینار 18 دسمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
کوآرڈینیٹر المنائی افیئرس پروفیسر نجم الحسن کے مطابق مانو المنائی اسوسی ایشن کے تعاون سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اردو یونیورسٹی کے فارغین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ابھی تک 2 قومی سمینار منعقد کیے جاچکے ہیں۔ ”اردو یونیورسٹی سے تعلیم ہماری کامیابی کا راز “ کے موضوع پر منعقد ہونے والے گذشتہ دو سمیناروں کی روداد باضابطہ طور پر کتابی شکل میں بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ پروفیسر نجم الحسن نے تیسرے قومی سمینار کے لیے ان تمام فارغین کو دعوت دی ہے جو کہ یونیورسٹی سے حصولِ تعلیم کے بعد زندگی کے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایک ایسے پس منظر میں جب اردو یونیورسٹی اپنے قیام کے 27 برس مکمل کرچکی ہے یونیورسٹی کے فارغین اندرون و بیرون ملک سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، یونیورسٹی کے 120 ریگولر کورسز میں تقریباً 5 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ تقریباً 60 ہزار طلبہ فاصلاتی طرز تعلیم میں درج رجسٹر ہیں۔
سمینار کے دیگر ضمنی موضوعات میں اردو یو نیورسٹی سے تعلیم نے مجھے روزگار حاصل کرنے میں مدد کی، اردو یو نیورسٹی سے تعلیم نے مجھے ہنر مند بنایا، اردو یونیورسٹی سے تعلیم نے میری ترقی کو ممکن بنایا، اردو میڈیم تعلیم کے مواقع اور چیلینجر اور قومی تعلیمی پالیسی اور اردو زبان کا مستقبل شامل ہیں۔
ڈائرکٹر المنائی افیئرس پروفیسر نجم الحسن کے مطابق اس سمینار کے انعقاد کا مقصد اردو یونیورسٹی کے فارغ طلبہ کی زبانی اردو یونیورسٹی کا تعارف پیش کروانا ہے تاکہ اردو یونیورسٹی کی رسائی کو مزید وسعت دی جاسکے۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی ثابت کرنا ہے کہ اردو ذریعہ تعلیم طلبہ کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بلکہ معاون ہے۔
یہ سمینار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فارغین کے لیے ہی مخصوص ہے۔ سمینار میں شرکت کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن ضروری ہے۔ رجسٹریشن اور مقالوں کی تلخیص جمع کرانے کی آخری تاریخ 15دسمبر 2025 ہے۔مقالے ای میل deanalumnimanuu@gmail.comپر بھیجے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبرات 9391011076, 9618783492, 9866619519سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔