اردو یونیورسٹی میں دیویانگ سارتھی پروجیکٹ کے بیٹا ورژن کا اجرائ
حیدرآباد، 8 دسمبر (پریس نوٹ) دیویانگ سارتھی پراجیکٹ (بیٹا ورژن) کا شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آج پروفیسر سیدعین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں اجراءعمل میں آیا۔ یہ پراجیکٹ ایک پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں دانشورانہ معذوری کے شکار افراد کے لیے ڈیجیٹل رسائی اور شمولیتی اکتساب کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ وزارت الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند کا ایک قومی پراجیکٹ ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، نے کہا کہ دیویانگ سارتھی پورٹل (بیٹا ورژن) دانشورانہ معذوری کے حامل افراد کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل لرننگ ماڈیولز، اسسمنٹ ٹولز، اور اسٹرکچرڈ پیڈاگاگیکل سپورٹ کی قومی تعیناتی کا آغاز کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں اردو یونیورسٹی کے سماجی طور پر موثر قومی کردار پر روشنی ڈالی۔جس کے ذریعہ ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیق اور تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنتوش کمار پانڈے، ایڈیشنل ڈائرکٹر، MeitY، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، اور ڈاکٹر ٹی وجئے کمار، صدر، CESD، NIRDPR نے بھی خطاب کیا۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹیکنالوجی اور پروجیکٹ کے چیف انویسٹی گیٹر نے استقبالیہ کلمات میں دسمبر 2023 میں اس پراجیکٹ کی منظوری کے بعد سے اس کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
پروگرام میں ڈاکٹر پنکج مارو، چیئرمین، ایکسپرٹ کمیٹی اور گنیش جی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، NIEPID نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں پروفیسر پردیپ کمار، صدر، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی نے شکریہ ادا کیا۔