Submitted by MSQURESHI on Wed, 12/04/2019 - 16:54
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease
 
 
اردو یونیورسٹی کے جموں و کشمیر طلبہ کے لیے فیس ادائیگی کی سہولت
حیدرآباد، 4 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اہتمام چلائے جارہے کورسز کے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنی داخلہ فیس کسی بھی قومی بینک سے RTGS/NEFT کے ذریعہ جمع کرسکتے ہیں۔ پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر انچارج کے بموجب RTGS/NEFT ادائیگی کے لیے یونیورسٹی کے اکاﺅنٹ کا نام Maulana Azad National Urdu University DDE Receipt ہے، اکاﺅنٹ نمبر 6559622105 اور آئی ایف ایس سی کوڈ IDIB000G060 ہے جو انڈین بینک ، گچی باﺅلی برانچ سے منسلک ہے۔ ریجنل ڈائرکٹر، سری نگر اور اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر جموں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی مکمل فیس ادائیگی اور کورس سے متعلق تفصیلات روزانہ کی اساس پر یونیورسٹی کو مطلع کریں۔
 
urdu-MANUU-PR- 4-12-2019.pdf