Submitted by MSQURESHI on Tue, 12/10/2019 - 18:54
SZIU Football :  Prof Ayub Khan, Prof Abul Kalam and  Dr A Kaleemulla with football team. ITI:  Mr Narsaiah and Prof. Ayub Khan presenting certificate to a student.   Dr . Surya Prakash, Mr. Laxmi Narayan,  Dr. Mohd Yousuf Khan, Dr. Arshia Azam also seen.  ITI Guest: Mr Narsaiah addressing. Dr . Surya Prakash, Mr. Laxmi Narayan, Prof. Ayub Khan, Dr. Mohd Yousuf Khan, Dr. Arshia Azam also seen. اخبارات کے لیے خبریں PressRelease
 
 
 
اردو یونیورسٹی‘ آئی ٹی آئی چلانے والی واحد مرکزی جامعہ
فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد کی تقسیم‘ پروفیسر ایوب خان کی مخاطبت
حیدرآباد، 10 دسمبر (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(ITI) حیدرآباد کا جلسہ تقسیم اسناد آج منعقد ہوا۔ پروفیسر ایوب خان ، پرو وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ مانو ایک واحد مرکزی یونیورسٹی ہے جہاں آئی ٹی آئی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہےں ۔ مشہور سائنس دانوں مائیکل فیراڈے اور آرچیمدیز کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر عرشیہ اعظم‘ انچارج پرنسپل‘ آئی ٹی آئی کے بموجب جناب سوریہ پرکاش ، سینئر منیجر ، انڈین امیونالوجیکل لمیٹڈ (آئی آئی ایل)، حیدرآباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
جناب لکشمی نارائن، سیفٹی منیجر ‘ آئی آئی ایل نے اپنی تقریر میں وسائل کو بروئے کار لا کر اور ایک سے زیادہ مہارتیں حاصل کرنے اور قابلیت پر مبنی نصاب کو اپناتے ہوئے طلبہ کو صحیح سمت دینے کی بات کی۔
جناب نرسیا، ریجنل ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈائرکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ، حکومت تلنگانہ نے آئی ٹی آئی طلبہ کی اہلیت میں اضافے کے لیے معلومات پر مبنی پروگرامس کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے آئی ٹی آئی طلبہ کو پالی ٹیکنک کے راست دوسرے سال میں داخلے کی جانکاری بھی دی۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان ،پرنسپل پالی ٹیکنیک و انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ سیل‘ مانو نے طلبہ کو تنددہی اور ایمانداری سے اپنے منتخبہ میدان میں خدمات انجام دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ہر سال فارغ التحصیل اور سال آخر کے طالب علموں کے لئے کیمپس پلیسمنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔
پروفیسر ایوب خان اور دیگر مہمانوں نے کامیاب طلبہ میں قومی تجارتی سرٹیفکیٹ (این سی وی ٹی) تقسیم کیے۔محترمہ اسماءمحمدی ، انسٹرکٹر ، آر اینڈ اے سی نے کارروائی چلائی۔ جناب محمد عامر ، انسٹرکٹر ، الیکٹرانک میکانک نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تمام آئی ٹی آئی عملہ اور طلبہ بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
 
 

 

urdu-manuu-pr-10dec2019.pdf