Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/12/2019 - 15:45
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اُردو یونیورسٹی ، فاصلاتی کورسز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 12 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک آخری توسیع دیرانہ فیس کے ساتھ کی گئی ہے۔ انڈر گریجویٹ (بی اے، بی ایس سی، بی کام سال دوم، سال سوم) اور تمام پوسٹ گریجویٹ کورسز کے سال آخر میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 20 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس کے بعد کسی بھی طرح کی کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہ کروایا ہو، آن لائن رجسٹریشن کے لیے 500 روپئے دیرانہ فیس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر، ڈی ڈی ای کے بموجب طلبہ اور لرنر سپورٹ سنٹرس کے کوآرڈینیٹرس کی جانب سے نمائندگیوں کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔

 

مانو میں ایف ٹی آئی آئی کا اسمارٹ فون فلم میکنگ کورس
حیدرآباد، 12 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی)، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)، پونے اور اسکلنگ انڈیا فلم اینڈ ٹیلی ویژن (اسکفٹ) کے اشتراک سے 6 تا 16 جنوری 2020 ، 10 روزہ اسمارٹ فون فلم میکنگ کے بنیادی کورس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر ، آئی ایم سی کے بموجب درخواست دینے کی آخری تاریخ 16 دسمبر ہے۔ محدود نشستیں دستیاب ہیں۔ تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے https://www.ftii.ac.in/announcement یا http://www.manuu.ac.in/Eng-Php/index-english.php پر لاگ ان کریں۔ قومی اور بین الاقوامی فلموں پر کام کرچکے ڈائرکٹر، سنیماٹوگرافر، فلم ساز اور میڈیا ماہر جناب رتیش ٹکساندے، اس کورس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ کورس، بنیادی ٹیکنالوجی، نظریہ، تاریخ ، تکنیک ، فلم سازی اور فوٹو گرافی کے طریقوں پر مشتمل ہے۔ اس میں طلبا کی تخلیق کردہ مختصر فلموں کا فنکارانہ اور جمالیاتی تجزیہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورس میں کیمرہ / اسمارٹ فون کے ذریعہ فلمبندی میں تخلیقی صلاحیت پر توجہ دیتے ہوئے ان کے ذریعہ کہانی کو پیش کرنے کے طریقے پڑھائے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر سندیپ شہرے، ایف ٹی آئی آئی سے ای میل ftiiskift@gmail.com اور جناب عمر اعظمی ، مانو سے 8587900804 (صرف دفتری اوقات میں) یا omarazmi@manuu.edu.in ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔


--