Submitted by MSQURESHI on Wed, 12/25/2019 - 00:15
AICTE 2 اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

 

24 دسمبر2019
مانو پالی ٹیکنیک طلبہ کے پراجیکٹ کا اے آئی سی ٹی ای ایوارڈ کے لیے انتخاب
حیدرآباد، 24 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک کے پراجیکٹ کا آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساﺅتھ سنٹرل ریجنل آفس(ایس سی آر او) کے ریجنل کنونشن ”چھترا وشو کرما ایوارڈ- 2019“ میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ انتخاب 13 دسمبر کو گیتانجلی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، کیسرا میں عمل میں آیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان پرنسپل پالی ٹیکنیک نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لیے طلبہ کا مقابلہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشہور انجینئرنگ کالجوں کے ایم ٹیک اور بی ٹیک طلبہ سے رہا۔ اس طرح مانو پالی ٹیکنک پراجکٹ کا قومی کنونشن ”چھترا وشو کرما ایوارڈ - 2019“ کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ قومی سطح کا مقابلہ جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے میں اے آئی سی ٹی ای کے ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مانو، جناب پروین کمار، ڈائرکٹر پروگرام مینجمنٹ، مائیکروسافٹ، حیدرآباد اور جناب اے کے سنہا ، کنسلٹنٹ ایڈمن اینڈ فینانس، مانو نے 20 دسمبر کو پالی ٹیکنیک کا دورہ کرتے ہوئے پراجکٹ کا معائنہ کیا اور طلبہ اور پرنسپل کو مبارکباد دی اور قومی مقابلہ کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔جناب محمد یوسف، اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی اس پراجیکٹ کے مینٹر ہیں جبکہ پالی ٹیکنیک طلبہ سمیہ قیصر، سی ایس ای، محمد عاکف جاوید، آئی ٹی اور محمد سفیر عالم، ای سی ای کی ٹیم نے اس پراجیکٹ کو تیار کیا ہے۔
تبریز حسین کو مولانا آزاد اور امبیڈکر کے تقابلی مطالعہ پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 24 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، البیرونی مرکز برائے مطالعاتِ سماجی علیحدگی و اشتمالی پالیسی کے اسکالر تبریز حسین ولد محمد حسین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”مولانا آزاد اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایک تقابلی مطالعہ“ ڈاکٹر ناگیشور راﺅ، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 12 دسمبر کو منعقد ہوا تھا۔ موصوف کی اوّل جماعت تا پی ایچ ڈی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی ہے۔ وہ نارائن پیٹ کے سوریہ لکشمی ڈگری کالج میں جز وقتی لکچرار کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ تاحال عبوری طور پر دوردرشن، حیدرآباد سے وابستہ ہیں۔