Submitted by MSQURESHI on Fri, 12/27/2019 - 17:06
a a اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

 

 

سورج گہن کا محفوظ مشاہدہ، اردو یونیورسٹی اساتذہ کا تعاون
حیدرآباد، 27 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ پروفیسر سید نجم الحسن، ریاضی اور ڈاکٹر پریہ حسن، اسسٹنٹ پروفیسر طبیعیات و سکریٹری آﺅٹ ریچ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی، آسٹرونومیکل سوسائٹی آف انڈیا نے بُک مارک ٹرسٹ کے تعاون سے حیدرآبادی عوام کے لیے سورج گہن کے محفوظ نظارے کا کل شہر حیدرآباد میں اہتمام کیا۔ بک مارک ٹرسٹ حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کے تعاون سے ہر اتوار نیکلیس روڈ پر فروغِ سائنس پروگرام منعقد کرتا ہے۔
سال 2019 کا یہ آخری گہن تھا۔ حالانکہ حیدرآباد میں یہ جزوی طور پر ہی نظر آیا لیکن یہ بھی شاندار نظارہ تھا۔ گہن کے محفوظ مشاہدے کے پروگرام کا حمڈا کے تعاون سے کل سنجیویا پارک میں انعقاد عمل میں آیا۔ زائد از 260 افراد جس میں 3 اسکولوں کے تقریباً 100 طلبہ بھی شامل تھے نے اس نادر فلکیاتی کیفیت کا مشاہدہ کیا۔ گہن کے مشاہدے کے لیے ڈاکٹر نجم اور ڈاکٹر پریہ حسن نے فلٹر کے ساتھ ایک ٹیلی اسکوپ کا انتظام کیا تھا۔ اس موقع پر پروفیسرس نے مشاہدین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ڈاکٹر پریہ حسن نے علم فلکیات کے ان پرجوش شائقین کے ساتھ تبادلہ خیال پر مسرت ظاہر کی۔ پروفیسر نجم الحسن نے گہن سے جڑے مختلف توہمات کا ازالہ کیا۔