اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
30 دسمبر2019
فوزیہ آفاق کو کشمیری دیہی خواتین کی ترقی میں میڈیاکے کردار پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 30 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، صحافت و ترسیل عامہ کی اسکالر فوزیہ آفاق بنت جناب آفاق احمد شیخ کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”کشمیری دیہی خواتین کی سماجی وثقافتی ترقی میں الکٹرانک میڈیا کا کرادار“ پروفیسر احتشام احمد خان،ڈین و صدر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 29 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔