اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
تدریسی مشن میں کامیابی کے لئے عدل ،خلوص اور خود احتسابی نا گزیر
اُردو یونیورسٹی میں ”اردو کی تدریس کے عصری تقاضے“ پر قومی سمینار میں ڈاکٹر اسلم پرویز کا خطاب
حیدرآباد، 16 جنوری (پریس نوٹ) تدریس ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے اور اساتذہ کی سب سے بڑی ذمہ داری شخصیت سازی ہے ۔اساتذ ہ قوم و ملک کے معمار ہو تے ہیں اور ان کی رہنمائی سے نئی نسل کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پر ویز، شیخ الجامعہ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اردو کی تدریس کے عصری تقاضے پر دو روزہ قومی سمینار کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی کلمات کے دوران کیا۔مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کے تحت یہ قومی سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کہا کہ طلبہ اساتذہ کے قول و عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں اس لئے انہیں رول ماڈل کی طرح کام کرنا چاہیے۔بہترین اقدار کی پیروی کرنی چاہیے تا کہ طلبہ ان کی پیروی کر سکیں۔اگر اساتذہ کی زبان معیاری نہیں ہو گی تو اس سے طلبا پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔تدریسی مشن میں عدل و انصاف اور کام کی عظمت کا خیال رکھنے کی تلقین کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیارات طے کر لینے سے کسی بھی مشن میں کامیابی مل سکتی ہے۔پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ،انچارج رجسٹرار نے اردو رسم الخط اور اردو ذریعہ تعلیم کی زبردست حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اس زبان کو فروغ دینے کے لئے یقینا مراعات دی جا نی چاہئیں۔پروفیسر محمد نسیم الدین فریس ،ڈین،اسکول برائے السنہ،لسانیات اور ہندوستانیات نے کلیدی خطبہ پیش کر تے ہوئے اردو زبان و ادب کی تدریس کے عصری تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔زبان کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے کی حمایت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبان کو فروغ دے کر ثقافت و تہذیب کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے تدریس زبان کے ذریعہ طلبہ کے ذوقِ سلیم کی تربیت کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر پروفیسرنوشاد حسین ،ڈین ،اسکول برائے تعلیم و تربیت نے تدریس و اکتساب کو مو ¿ ثر و با معنی بنا نے سے متعلق نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلسل و منظم جد و جہد کے بغیر کوئی تعلیمی ادارہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ۔پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی نے مقالہ نگاروں کا خیر مقدم کیا اور سمینار کا تعارف پیش کیا۔ افتتاحی اجلاس کی کارروائی مصبا ح انظر نے چلائی اور ڈاکٹر محمد اکبر نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عاطف عمران کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔دو روزہ قومی سمینار میں مختلف ریاستوں کے مقالہ نگار اپنے مقالے پیش کریں گے اور تدریس کے عصری تقاض ©وں پر تبادلہ ¿ خیال کریں گے۔کل 17 جنوری کو اختتامی اجلاس سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں 4:15 بجے دن منعقد ہوگا۔