Submitted by MSQURESHI on Mon, 01/27/2020 - 18:39
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اُردو زبان میں سائنس کا فروغ“ مانو میں قومی سائنس کانگریس۔ مقالہ نگاروں کو اطلاع

حیدرآباد، 27 جنوری(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مرکز برائے فروغ علوم (سی پی کے یو) اور اسکول برائے سائنسی علوم کے زیر اہتمام اردو میں سائنس لکھنے اور سائنس کو فروغ دینے والے سائنسدانوں، ادیبوں، مو ¿لفین، مترجمین ، مدرسین اور شائقین کے لیے 25 اور 26 فروری 2020 کو سائنس کانگریس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عابد معز، کنسلٹنٹ سی پی کے یو و کنوینر کانگریس کے بموجب اس کا موضوع ”اردو زبان میں سائنس کا فروغ“ ہے۔ خواہشمند افراد اپنا مقالہ nusc2017@gmail.com پر روانہ کرسکتے ہیں۔ مقالہ اوسطاً 3000 الفاظ (ڈھائی سے ساڑھے تین ہزار الفاظ کے درمیان) اور تلخیص 400 سے 500 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ مقالے 15 فروری تک موصو ل ہوجانے چاہئیں۔ اس سے قبل تلخیص بھیجی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر عابد معز سے موبائل نمبر 9502044291 یا شریک کنوینرس ڈاکٹر ایچ علیم باشا 9849098620 اور ڈاکٹر مقبول احمد 9440366462 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔