اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
اُردو یونیورسٹی میں تصوف پر سمیناراور ایرانی نمائش
حیدرآباد، 13 فروری (پریس نوٹ) انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) ، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ایران کلچر ہاو ٔس، نئی دہلی کے تعاون سے ، تصوف پر سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ سمینار کا افتتاحی اجلاس 14 فروری، 10:30 بجے صبح آئی ایم سی کے پریویو تھیئٹر میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ایرانی اسکالر ڈاکٹر مسعود ربانی کے خطاطی کے نمونوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد علی ربانی ، ثقافتی کونسلر ، آئی سی ایچ ، نئی دہلی اور پروفیسر محمد کاظم کوہدوئی ، یزد یونیورسٹی ، ایران ”ہندوستان اور ایران کے تاریخی تناظر میں تصو ف کی اہمیت“ پر اظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر مسعود ربانی اسلامی خطاطی پر گفتگو کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، رجسٹرار صدارت کریں گے۔ ڈائرکٹر آئی ایم سی جناب رضوان احمد کے مطابق سمینار کے ذریعہ طلبہ کو ثقافت اور شخصی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامو ں سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے پروگرام کے اہتمام پر اظہار مسرت کیا اور اس کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے۔ جناب عامر بدر، پروڈیوسر ، آئی ایم سی پروگرام کے کو آرڈینیٹر ہیں۔ افتتاحی پروگرام کا(https://www.youtube.com/ watch?v=S3Pk-giWyCw) پر براہ راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.imcmanuu.com ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
اس دوران پر آئی ایم سی کے سنیما کلب ”سنیماتھک مانو“ کے زیر اہتمام ایرانی فلمی میلہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس کے تحت کل شام 4 بجے فلم ”دلبری“ کی نمائش کی جائے گی۔ یہ میلہ 16 فروری تک جاری رہے گا جس میں مزید 6 فلمیں دکھائی جائیں گی۔
اس دوران پر آئی ایم سی کے سنیما کلب ”سنیماتھک مانو“ کے زیر اہتمام ایرانی فلمی میلہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس کے تحت کل شام 4 بجے فلم ”دلبری“ کی نمائش کی جائے گی۔ یہ میلہ 16 فروری تک جاری رہے گا جس میں مزید 6 فلمیں دکھائی جائیں گی۔