سری نگر اور جموں میں مانو فاصلاتی تعلیم کے امتحانات کا نیا شیڈول
حیدرآباد، 18 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت سری نگر اور جموں میں امتحانات کا نیا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ امتحانات 11 تا 30 مارچ 2020 منعقد ہوں گے۔ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات کے بموجب سالانہ امتحانات ستمبر 2019 میں ہونے والے تھے لیکن علاقے میں نامساعد حالات کے پیش نظر انہیں ملتوی کرنا پڑا تھا۔
اُردو یونیورسٹی میں 24 اور 25فروری کو آزاد ٹیک فیسٹ
حیدرآباد، 18 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے پالی ٹیکنیک اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے 7 ویں سالانہ آزاد ٹیک فیسٹ 2020 کا قومی اردو سائنس کانگریس کے موقع پر 24 اور 25 فروری کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاح ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر 24 فروری کو دوپہر 3:00 بجے پالی ٹیکنیک بلڈنگ میں کریں گے۔ ڈاکٹر نکول پاراشر، ڈائرکٹر، وگیان پرسار، نئی دہلی، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان کو آرڈینیٹر و پرنسپل پالی ٹیکنیک کے بموجب فیسٹ کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اپنے اختراعی پراجیکٹس پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پالی ٹیکنیک کے تقریباً 40 اور آئی ٹی آئی کے 20 پراجیکٹس نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ پراجیکٹ ایکسپو کے علاوہ مانو اسمارٹ ہیکھاتھان - 2020، اسمبلنگ اور ڈسمنبلنگ، پوسٹر کی نمائش اس سال فیسٹ میں نئی کشش کا اضافہ کریں گے۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ آزاد ٹیک فیسٹ ، اردو سائنس کانگریس کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال 25 اور 26 فروری کو منعقد ہونے والی کانگریس کا عنوان ”اردو زبان میں سائنس کا فروغ“ ہے ۔ افتتاحی اجلاس صبح 9 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر نکول پاراشرمہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر شیام سندر پرساد، ماہر امراض چشم، حیدرآباد مہمانِ اعزازی ہوں گے ۔
مانو میں فارسی کی بین الاقوامی کانفرنس
حیدرآباد، 18 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ فارسی کے زیر اہتمام 4اور 5 مارچ 2020 کو ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تعاون سے منعقد شدنی اس کانفرنس کا عنوان ”فارسی زبان و ادبیات، تہذیب و ثقافت اور علوم و فنون کے فروغ میں خواتین کا حصہ“ ہے۔ افتتاحی اجلاس 4 مارچ کو 10 بجے صبح لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ راج کماری اندرا دیوی دھنراج گیر جی، مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، صدارت کریں گے۔ پروفیسر آذرمی دخت صفوی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کلیدی خطبہ پیش کریں گی۔ جبکہ ڈاکٹر محمد علی ربانی، کلچرل قونصل، ایران کلچرہاﺅس، نئی دہلی، محمد رحیم الدین انصاری، صدر نشین، تلنگانہ اردو اکیڈیمی، پروفیسر فیاض خواجہ محمودوف، تاشقند، ازبیکستان، ڈاکٹر دینا محسنی، کابل، افغانستان مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔
دریں اثناء، فارسی اساتذہ کی انجمن ایپٹا کی 37ویں کانفرنس کا مانو کے ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن اور شعبہ ¿ فارسی کے تعاون سے 5 تا 7 مارچ 2020، انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ”فارسی ذرائع کے خصوصی حوالے سے دکن کی تاریخ“ ہے۔