Submitted by MSQURESHI on Mon, 02/24/2020 - 19:01
2 3 3 3 اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

 

24فروری 2020
طلبہ کے اختراعی پراجیکٹس کو وگیان پرسار میں پیش کرنے کا مشورہ
اردو یونیورسٹی میں آزاد ٹیک فیسٹ کا افتتاح۔ ڈاکٹر نکول پراشر اور پروفیسر ایوب خان کا خطاب
حیدرآباد، 24 فروری(پریس نوٹ) ”مانو پالی ٹیکنیک پرنسپل اپنے طلبہ کے نئے ٹکنالوجی پر مبنی اختراعی پراجیکٹس تیار کریں۔ انہیں وگیان پرسار میں پیش کریں۔ تاکہ ہم ان کو سائنس و ٹکنالوجی شعبہ میں پیش کرتے ہوئے فائدہ اٹھائیں اور طلبہ کو مدد دی جاسکے۔“ اس بات کا اظہار ڈاکٹر نکول پراشر، شعبہ ¿ سائنس ٹکنالوجی، ڈائرکٹر وگیان پرسار، نئی دہلی نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ساتویں آزاد ٹیک فیسٹ کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ آزاد ٹیک فیسٹ کا اہتمام قومی اردو سائنس کانگریس کے سلسلے میں کیا جارہا ہے جس میں پالی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، اسکول آف سائنس اور دیگر اسکولوں کے طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں پالی ٹیکنک کے 40 ماڈلس اور آئی ٹی آئی کے 20 ماڈلس، اسکول آف سائنس کے 8 پراجیکٹس رکھے گئے جس میں ڈین سٹی پر مبنی ٹریفک نظام، شمسی توانائی سے مربوط خود کار آبپاشی نظام، دو لفٹوں کے ذریعہ توانائی بچانے کا طریقہ ، اندھوں کے لیے مصنوعی آنکھوں کا جیکٹ، مختلف نوعیت کے پل وغیرہ شامل تھے۔ اس میں مانو ماڈل اسکول فلک نما، گولکنڈہ بوائز ہائی اسکول اور گولکنڈہ گرلز ہائی اسکول کے طلبہ کے بھی تیار کردہ پوسٹرس رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر پراشر نے مانو پالی ٹیکنک طلبہ کا پراجیکٹ جو جنوبی ہند کا سب بہترین پراجیکٹ کے طور پر قبول ہونے کے بعد دہلی میں پیش کیا جارہا ہے ۔ کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ صرف نوکری کرنے کی ہی نہ سوچیں بلکہ کاروبار سے منسلک ہوتے ہوئے نوکریاں پیدا کریں۔
پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر نے کہا کہ ٹیک فیسٹ کا مقصد لوگوں میں سائنس کے تئیں شعور بیدار کرنے اور ان کی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اس کے ذریعہ باصلاحیت اور باہنر طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ جناب منوج کمار بیجاور، سی ای او، سنکرو سروس نے مولانا ابوالکلام آزاد کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ طلبہ میں ہمہ جہت ترقی ضروری ہے۔ تعلیم کے ذریعہ ترقی ہوتی ہے اور یہی طلبہ آگے جاکر رول ماڈل بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ طلبہ کو کالج کی تکمیل کے بعد ملازمت کے لیے ضروری مہارتوں کی تربیت دیتا ہے۔ انہوں نے مانو طلبہ کو مفت تربیت دینے کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنک نے کہا کہ ساتویں ٹیک فیسٹ میں پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی کی تمام شاخیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہونے والا پروگرام ہیکاتھان پانی کے مسئلہ پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مانو کی دہلی گئی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک ایسا اختراعی پراجیکٹ تیار کیا گیا تھا جس کے تحت گاوﺅں میں آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا تھا۔ ڈاکٹر عابد معز، کنسلٹنٹ اردو مرکز برائے فروغ علوم نے آزاد ٹیک فیسٹ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب اقبال خان، کوآرڈنیٹر ٹیک فیسٹ نے شکریہ ادا کیا۔ طالب علم مکرم حسین نے نظامت کی۔جبکہ ایک اور طابل علم محمد معاذ کی قرا ¿ت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔
مانو میں اردو سائنس کانگریس کا آج افتتاح ۔ لیزر کے 60 سال پر خصوصی اجلاس
حیدرآباد، 24 فروری(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مرکز برائے فروغ علوم (سی پی کے یو) اور اسکول برائے سائنسی علوم کے زیر اہتمام اُردو میں سائنس لکھنے اور سائنس کو فروغ دینے والے سائنسدانوں، ادیبوں، مو ¿لفین، مترجمین ، مدرسین اور شائقین کے لیے 25 اور 26 فروری 2020 کو سائنس کانگریس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عابد معز، کنسلٹنٹ سی پی کے یو و کنوینر کانگریس کے بموجب اس کا موضوع ”اُردو زبان میں سائنس کا فروغ“ ہے۔ ڈاکٹر نکول پراشر، ڈائرکٹر وگیان پرسار، نئی دہلی مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر شیام سندر پرساد، ماہر امراض چشم، حیدرآباد مہمان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج تعارفی کلمات ادا کریں گے۔ چند کتابوں کی رسم اجرا بھی ہوگی۔
 26 فروری کو لیزر کی دریافت کے 60 سال مکمل ہورہے ہیں۔ یونیسکو کی جانب سے بڑے پیمانے پر آئی ڈی ایل 2020 کے نام سے منایا جارہا ہے۔ یونیسکو کے نمائندے پروفیسر زاہد خان شرکت کر رہے ہیں۔ صدارت پروفیسر سید رحمن، شعبہ ¿ طبیعیات، عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔ اس میں ملک بھر سے اسکالرس، اساتذہ، سائنس کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، اسسٹنٹ پروفیسر خصوصی سیشن کے کنوینر ہیں۔ سائنس کانگریس میں جملہ 6 تکنیکی سیشن ہوں گے۔