Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/16/2020 - 16:03
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

نجمہ سلطانہ کو مسلم خواتین کے تعلیمی موقف پر پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 16 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ تعلیم نسواں کی اسکالر نجمہ سلطانہ دختر محمد اسماعیل کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”مسلم خواتین کا تعلیمی موقف (سچر کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں ضلع رنگا ریڈی تلنگانہ کے حوالے سے ایک تنقیدی جائزہ)“ ، ڈاکٹر آمنہ تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا28 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔
اس سے قبلنجمہ سلطانہ نے 2012ءمیں ڈاکٹر آمنہ تحسین کی زیر نگرانی ایم فل کیا جس کا موضوع”دینی مدارس کے نصاب تعلیم میں خواتین کی ترقی(شہر حیدرآباد کے چند دینی مدارس کے حوالے سے ایک جائزہ)“ تھا۔ حصولِ سند کے بعد انہوں نے ایک کتاب بعنوان ”مسلم خواتین کی تعلیم و ترقی میں دینی مدارس کا رول“ 2016ءمیں شائع کی۔

 

 

عائشہ جبین کو مسلم خواتین کے عائلی مسائل پر پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 16 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ تعلیم نسواں کی اسکالر عائشہ جبین دختر محمد غوث کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”مسلم خواتین کے عائلی مسائل کا تنقیدی جائزہ (شہر حیدرآباد کے دارلقضات اور فیملی کورٹ کے حوالے سے)“ ڈاکٹر آمنہ تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا27 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔
اس سے قبلعائشہ جبین نے 2012ءمیں ڈاکٹر آمنہ تحسین کی زیر نگرانی ایم فل کیا جس کا موضوع ”مسلم خواتین کا حق مہر اور سماجی نظریات(شہر حیدرآباد کے تناظر میں ایک جائزہ )“ تھا۔ حصولِ سند کے بعد انہوں نے ایک کتاب بعنوان ”حق مہر ۔ اسلامی نظریات اور موجودہ صورتِ حال (ایک تحقیقی جائزہ)“ 2016ءمیں شائع کی۔