Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/16/2020 - 21:48
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

مانو کے تمام کیمپس میں 31 مارچ تک کلاسس معطل

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے احتیاطی اقدام۔ طلبہ کو ہاسٹل کا تخلیہ کرنے کی ہدایت

حیدرآباد، 16 مارچ (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کورونا وائرس وبا کوپھیلنے سے روکنے کے لیے بطور احتیاط حکومت ہند ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور حکومت تلنگانہ کی ہدایات ومشورے کے مطابق اپنے ہیڈکوارٹر ، حیدرآباد اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع دیگر کیمپسس میں کلاس روم کی تدریس کا سلسلہ 16 تا 31 مارچ 2020 معطل کردیا ہے۔

پروفیسر ایوب خان، وائس چانسلر انچارج کی قیادت میں آج صبح ڈینس اور صدور شعبہ جات کے منعقدہ اجلاس میں اس تعلق سے فیصلہ کیا گیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرارانچارج کے دستخط سے جاری کردہ ایک حکمنامہ میں تمام طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور وبا سے بچنے احتیاطی اقدامات کریں۔ ہاسٹلس میں مقیم طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کے اجتماع سے گریز کی خاطر ہاسٹلس کا 20 مارچ تک تخلیہ کردیں۔ ہیڈ کوارٹرس اور دیگر کیمپسس میں اگلے احکامات کی اجرائی تک تمام سمینارکانفرنس اور ثقافتی سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہےں۔ حکمنامہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی اس دوران کھلی رہے گی۔ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ یوجی سی ایڈوائزری کے مطابق احتیاطی اقدامات کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ اساتذہ، الیکٹرانک ریسورسس کے توسط سے ٹائم ٹیبل کے مطابق طلبہ کو دستیاب رہیں گے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ یونیورسٹی کے تمام میڈیکل آفیسرس سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے طلبہ ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں شعور بیدار کریں۔ حکمنامہ میں یونیورسٹی کے تمام شراکت داروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات کی سختی کے ساتھ پابندی کریں۔ حیدرآباد ہیڈکوارٹر کے علاوہ اردو یونیورسٹی کے کیمپسس لکھنو ¿، سری نگر، دربھنگہ، بنگلور ،بھوپال، اورنگ آباد ، سنبھل، نوح (میوات)، بیدر، آسنسول، کٹک اور کڑپہ میں 10 ریاستوں میں قائم ہےں۔