اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
اُردو یونیورسٹی پالی ٹیکنیک کے 7طلبہ کو بہار میں سرکاری ملازمت
حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنیک حیدرآباد کے 7 کامیاب طلبہ کا حکومت بہار نے مختلف عہدوں پر تقرر عمل میں لایا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل نے بتایا کہ طلبہ محمد جابر حسین، محمد عاقب حسین، محمد آفتاب عالم، محمد زرتاب عالم، عاقب عالم، محمد رحمت رنگریز اور توفیق کو عالم ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اسپیشل سروے امین کے عہدوں پر حکومت بہار کے پنچایت راج اور محکمہ مالگزاری میں تقرر ہوا ہے۔ منتخبہ طلبہ میں سے 6کا تعلق 2015-18 بیچ سے جبکہ ایک کا تعلق 2014-17 بیچ سے ہے۔ ان کے تقررنامے فروری 2020 میں جاری کیے گئے۔ پروفیسر ایوب خان، وائس چانسلر انچارج، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج نے ان طلبہ کو مبارکباد دی۔