Submitted by MSQURESHI on Tue, 04/14/2020 - 18:06
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease


اردو یونیورسٹی ،آن لائن وسائل تک رسائی کےلئے پابند عہد
ڈاکٹر اختر پرویز لائبریرین کی جانب سے تعلیمی اخلاقیات و  علمی سرقہ پر ویبنار کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد، 14 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی COVID-19 کی وبائی صورتحال کے پیش نظر اساتذہ اور طلبہ کو نہ صرف تعلیم کے آن لائن ذرائع بلکہ یونیورسٹی کے حاصل کردہ تمام الکٹرانک وسائل تک طلبہ و اساتذہ کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی نے ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ آن لائن تعلیم اور تدریس کے عمل کو جاری و ساری رکھا جاسکے۔ یونیورسٹی کی سید حامد سنٹرل لائبریری سے جہاں بڑی تعداد میں الیکٹرانک مواد (کتابیں، رسائل وغیرہ) موجود ہیں، طلبہ اور اساتذہ  بڑے پیمانے پر استفادہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اختر پرویز، لائبریرین نے پیر 13 اپریل کو اساتذہ کے لئے تعلیمی اخلاقیات اور انسداد تعلیمی سرقہ کے سافٹ ویئر (ٹرنائٹن) کے استعمال پر منعقدہ آن لائن ورکشاپ ( ویبنار)  کے دوران کیا۔ سیشن میں مختلف مضامین و شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 اساتذہ نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا بنیادی ایجنڈا اساتذہ برادری میں علمی بدعنوانی کی مختلف اقسام کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔ ریسرچ کی اشاعت کے چیلنجز، فرضی جرائد، سرقہ اور اس کی مختلف شکلیں اور مثالیں۔ مماثلت اور سرقہ کا فرق؛ پیرافیسنگ اور یو جی سی کے قواعد- 2018 جیسےموضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئ ۔ تحقیق و اشاعت  میں مانو کے ضابطہ اخلاق۔ ٹرنائٹن کا استعمال ، مماثل رپورٹوں کا تقابل ، اسائنمنٹس کی آن لائن گریڈنگ ، وغیرہ پر ویبنار میں گفتگو کی گئی۔
اس سیشن میں اساتذہ نے مختلف سوالات بھی کیے جن کے جوابات ڈاکٹر اختر پرویز نے دیئے۔ ورکشاپ کی ریکارڈنگ یوٹیوب کے لنک https://www.youtube.com/watch?v=5QfM4CRvYPQ&t=840s پر دستیاب ہے۔
اُردو یونیورسٹی مستقبل قریب میں اپنے ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کے لئے درس و تدریس کے مختلف پہلوو¿ں پر مزید آن لائن سیشن کا اہتمام کرے گی۔