اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
مانو کی اسکالر بابی ہیرا کوزوالوجی میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 12 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے سائنسز کی اسکالر ایس بابی ہیرا دختر ایس اللہ بخش کو پی ایچ ڈی (زوالوجی) کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ذیابیطسی نیفروپیتھی میں NPHS2 ، ACE اور ACE2 جین پولیمورفزمس کے اثرات۔جنوبی ہندوستان کا مطالعہ“ پروفیسر پروین جہاں اور پروفیسر پی فضل الرحمن ، مانو کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا19 مارچ 2020 کو ہوا تھا۔