Submitted by MSQURESHI on Tue, 06/16/2020 - 19:02
2 1 اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

پروفیسر ایوب خان کی سبکدوشی

پروفیسر فاطمہ بیگم ، مانو کی نئی انچارج وائس چانسلر

حیدرآباد، 16 جون (پریس نوٹ) : پروفیسر ایوب خان نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کارگذار شیخ الجامعہ کے عہدہ سے آج سبکدوشی اختیار کرلی۔ پرفیسر فاطمہ بیگم(شعبہ تعلیم و تربیت) نے ان کی جگہ یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ 

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب پروفیسر ایوب خان نے نجی وجوہات کی بنا پر سبکدوشی اختیار کی ہے اوروہ واپس شعبہ ¿ ریاضی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے رجوع ہوں گے۔ اپنے اعزاز میں آج کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک مختصر وداعی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر ایوب خان نے مانو میں گذارے ہوئے ایام کو یاد گار قرار دیتے ہوئے غیر معمولی تعاون پر اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی عہدیداروں و عملے کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ایوب خان نے 27مارچ 2019 کو بحیثیت پرووائس چانسلر، اردو یونیورسٹی سے وابستگی اختیار کی تھی۔وہ 28 فروری 2020 کو ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کی سبکدوشی کے بعد سے انچارج وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

پروفیسر رحمت اللہ نے وداعی تقریب میں پروفیسر ایوب خان کی شال پوشی کی اور یادگاری تحفہ پیش کیا۔ پروفیسر نسیم الدین فریس ، پروفیسر علیم اشرف جائسی، پروفیسر نوشاد عالم، پروفیسر احتشام احمد خان، پروفیسر محمد ظفر الدین، پروفیسر ایم وناجا، پروفیسر عبدالواحد، پروفیسر افروز عالم، ڈاکٹر اختر پرویز، ڈاکٹر محمد کامل اور جناب ہاشم علی ساجد نے مخاطب کرتے ہوئے مختصر وقفہ میں نمایاں خدمات پر پروفیسر ایوب خان کی ستائش کی اور ان کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔

 ممتاز ماہر تعلیم و ریاضی داں پروفیسر ایوب خان نے دہلی یونیورسٹی میں بھی طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیں تھی۔ انہوںنے دہلی یونیورسٹی سے ریاضی میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ کتاب ”کیلکولس اینڈ جیومٹری فار فزیکل اینڈ اپلائیڈ فزیکل سائنسس “ کے وہ شریک مصنف بھی ہیں۔

اس دوران مانو ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر جناب شیخ محی الدین کی قیادت میں پروفیسر ایوب خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر محمد امتیاز، ایم اے نواز، محمد سلیم، رزاق شریف، محمد فخر عالم، قیوم بابا اور دیگر موجود تھے۔

شعبہ ¿ اردو ، مانو میں مجتبیٰ حسین مرحوم کو خراج ادا کرنے آج ویبنار 

حیدرآباد، 16 جون (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیودسٹی، شعبہ ¿ اردو کے صدر و ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، پروفیسر محمد نسیم الدین فریس کی اطلاع کے مطابق نامور مزاح نگار مجتبیٰ حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بزمِ ادب ، شعبہ ¿ اردو، مانو کی جانب سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ویبنار 17 جون کو سہ پہر 3 تا 4.30 بجے تک منعقد ہوگا۔ 

اس ویبنار میں مانو حیدرآباد کیمپس کے علاوہ لکھنو ¿ اور سرینگر کیمپس کے اساتذہ، طلبا اور ریسرچ اسکالرز اپنے مضامین اور تاثرات پیش کریں گے۔ ویبنار کا آغاز عہد حاضر کے ممتاز ادیب اور سر بر آوردہ ناقد محترم شمس الرحمٰن فاروقی کے ویڈیو پیغام سے ہوگا۔ اس میں معروف ادیب اور نقاد پروفیسر شمیم حنفی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 

 

MANUU PR 16.6.2020.pdf