Submitted by MSQURESHI on Wed, 08/05/2020 - 15:32
Press Releases : Aug 05, 2020	اخبارات کے لیے خبریں : Aug 05, 2020 PressRelease

پروفیسر صدیقی محمد محمود مانو کے نئے رجسٹرار انچارج مقرر

 

حیدرآباد، 5 اگست (پریس نوٹ) ماہر تدریس اساتذہ پروفیسر صدیقی محمد محمود نے رجسٹرار انچارج، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی حیثیت سے 31 جولائی 2020 کی دوپہر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ سے جائزہ حاصل کرلیا۔ پروفیسر صدیقی ، یونیورسٹی کے اسکول برائے تعلیم و تربیت کے ڈین بھی ہیں۔ ان کا یکم اپریل 2008ءمیں یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر تقرر ہوا تھا۔ وہ یونیورسٹی کے کالج برائے تدریس اساتذہ، بھوپال اور دربھنگہ میں بھی بحیثیت پرنسپل برسرکار رہ چکے ہیں۔ پروفیسر صدیقی، صدر شعبہ ¿ تعلیم و تربیت اور کنٹرولر امتحانات انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔