Submitted by MSQURESHI on Tue, 09/15/2020 - 16:42
1 2 اخبارات کے لیے خبریں : Sep 15, 2020 PressRelease
اردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کی سرگرمیوں کاآغاز

حیدرآباد، 15 ستمبر (پریس نوٹ) پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 14 ستمبر کو پوسٹر جاری کرتے ہوئے ہندی ہفتہ کی سرگرمیوں کا افتتاح انجام دیا۔ یونیورسٹی میں ہندی ہفتے کے دوران جو 18 ستمبر تک جاری رہے گا،سرکاری زبان کے فروغ کیلئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں سرکاری زبان نفاذ کمیٹی کی صدر نشین پروفیسر سنیم فاطمہ نے بتایا کہ اس ہفتہ طویل تقریب کے تحت یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران اور ملازمین کے لئے آن لائن لیکچرز اور آفیشل لینگویج کوئز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہندی ہفتہ کے تحت ہندی (سرکاری زبان) کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں خصوصی پوسٹر ، بینرز لگائے گئے ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے ہندی ہفتہ کی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر،مانو ان سرگرمیوں کے انعقاد میں تال میل فراہم کر رہی ہیں اور انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔

مانو آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لیے 21 ستمبر کو کونسلنگ

حیدرآباد، 15 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (آئی ٹی آئی) حیدرآباد میں داخلوں کے لیے21 ستمبر کو کونسلنگ منعقد کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی کے بموجب کونسلنگ کا صبح 9 بجے آئی ٹی آئی ، مانو کیمپس، گچی باﺅلی میں آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔