Submitted by MSQURESHI on Wed, 10/07/2020 - 10:22
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں: ۶ اکتوبر ۲۰۲۰ PressRelease

مانو ، کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ،بھوپال میں آن لائن لیکچر سیریز


حیدرآباد، 6 اکتوبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ، بھوپال "قومی تعلیمی پالیسی (NEP) -2020: ہندوستانی نظامِ تعلیم صورتِ نو کی شاہراہ پر گامزن" پر اولین آن لائن لیکچر سیریز کا 8 سے 11 اکتوبر ، 2020 تک انعقاد کررہا ہے۔
لیکچر سیریز کا مقصد اساتذہ ، معلمینِ اساتذہ ، طلباءاور اعلی نظام تعلیم کے دیگر ساچھے داروں کے درمیانNEP کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔
پروفیسر نوشاد حسین ، پرنسپل، مانو سی ٹی ای بھوپال وکنوینرکے بموجب پروفیسر محمد اختر صدیقی، سابق صدرنشین، این سی ٹی ای، نئی دہلی، پروفیسر راجیش پی کھامبایت، جوائنٹ ڈائرکٹر، پی ایس ایس سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن، بھوپال، پروفیسر فرقان قمر، سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی اور ڈاکٹر مانس رنجن پانی گراہی، سینئر پروگرام آفیسر ایجوکیشن، سی ای ایم سی اے، نئی دہلی مہمان مقررین ہوں گے۔ لیکچر سیریز کے خصوصی سرپرست پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج سرپرست ہیں۔
 تفصیلات کے لیے کوآرڈینیٹرس ڈاکٹر ٹی فاطمہ نقوی (9977152854) اور ڈاکٹر اندرجیت دتا (8827296526) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ لیکچر کا zoom اور یوٹیوب پر راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔