Submitted by MSQURESHI on Wed, 03/17/2021 - 15:55
l اردو یونیورسٹی، کمپیوٹر سائنس کے 27طلبہ بہار STET میں کامیاب PressRelease

اردو یونیورسٹی، کمپیوٹر سائنس کے 27طلبہ بہار STET میں کامیاب


حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی، اسکول آف ٹیکنالوجی کے 27 طلبہ نے بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ ، پٹنہ کے تحت ستمبر 2020 میں منعقدہ سیکنڈری ٹیچر ایلجبلیتی ٹسٹ (STET 2019) کے کمپیوٹر سائنس مضمون میں کامیابی حاصل کی۔ان طلبہ کا بہار کے سرکاری اسکولوں میں سینئر سیکنڈری اسکول ٹیچر (کمپیوٹر سائنس) کے طور پر تقرر عمل میں آئے گا۔
صدر شعبہ ڈاکٹر سید امتیاز حسن کے مطابق ، ایس ٹی ای ٹی کوالیفائی کرنے والے طلبہ میں عبدالباسط ، نیئر اقبال ، زہرہ خاتون، ماہ نور سونی، محمد آصف راجہ، زینب فاطمہ، مستفیض شارق، محمد محفوظ عالم، اکرم رضا، محمد امتیاز عالم، محمد صفیان صدیقی، محمد فیاض، محمد سہیل عالم، محمد خالد کمال، محمد احسن، محمد نورعین عالم، محمد وسیم رضا، شمس تبریز خان، محمد احتشام الحق، محمد مدبر رضا، محمد جاں نثار اختر، محمد اعجاز حسین، محمد منصر، جسیم عالم منصوری، محمد ناصر اقبال، محمد حبیب عالم، محمد سلیم ظفر شامل ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد ، ڈین اسکول آف ٹکنالوجی ، ڈاکٹر پردیپ کمار ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سی ایس اینڈ آئی ٹی اساتذہ نے منتخب طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کی محنت اور نیز شعبہ سی ایس آئی ٹی کی کاوشوں کی ستائش کی۔