عارف معین کو اردوسٹیلائٹ ٹی وی چینلز کے اثرات پر پی ایچ ڈی
عارف معین کو اردوسٹیلائٹ ٹی وی چینلز کے اثرات پر پی ایچ ڈی
PressRelease
عارف معین کو اردوسٹیلائٹ ٹی وی چینلز کے اثرات پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 21 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے اسکالر عارف معین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مقالہ ”ہندوستانی مسلمانوں پر اردو سٹیلائٹ ٹی وی چینلز کے سماجی - ثقافتی، سیاسی اور مذہبی اثرات“ ڈین اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت پروفیسر احتشام احمد خان کی نگرانی میں مکمل کیا۔ اس مقالے میں انہوں نے چار اردو ٹی وی چینلز ای ٹی وی اردو، دور درشن اردو چینل، زی سلام اور منصف ٹی وی کا احاطہ کیا ہے۔ عارف معین کو ٹی وی پروڈکشن کا وسیع تر تجربہ حاصل ہے۔ وہ ای ٹی وی اردو اور نیوز18 اردو کے پروگرامنگ شعبہ میں طویل عرصہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔