Submitted by MSQURESHI on Thu, 07/01/2021 - 16:31
PRO Office Image مرزا نادر بیگ کو رائے عامہ کی تشکیل میں سوشیل میڈیا کے رول پر پی ایچ ڈی PressRelease

مرزا نادر بیگ کو رائے عامہ کی تشکیل میں سوشیل میڈیا کے رول پر پی ایچ ڈی

 

حیدرآباد، یکم جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے ریسرچ اسکالر مرزا نادر بیگ ولد مرزا محمود بیگ کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے صدر شعبہ پروفیسر محمد فریاد کی نگرانی میں اپنا مقالہ ”رائے عامہ کی تشکیل میں سوشیل میڈیا کا کردار: 2014 کے ہندوستانی پارلیمانی انتخابات کے خصوصی پس منظر میں“ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا 14 جون کو منعقد ہوا۔ ڈاکٹر نادر بیگ کا تعلق حیدرآباد کے تاریخی علاقے قلعہ گولکنڈہ کے ایک معروف علمی اور ادبی گھرانہ سے ہے۔