Submitted by MSQURESHI on Mon, 08/09/2021 - 17:23
FDP انسانی اقدار بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے بھی ناقابل شکست PressRelease

انسانی اقدار بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے بھی ناقابل شکست
اردو یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب

حیدرآباد، 9 اگست (پریس نوٹ) ٹیکنالوجی دن بہ دن طاقتور ہوتی جارہی ہے لیکن یہ انسانی اقدار کو شکست نہیں دے سکتی۔ اس خیال کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے اسپانسر کردہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ اس کا موضوع ”آگمنٹیڈ ریالٹی اینڈ ورچول ریالٹی“ تھا۔
مانو پالی ٹیکنک، حیدرآباد کے زیر اہتمام 5 روزہ آن لائن پروگرام کا اہتمام 9 تا 13 اگست کیا جارہا ہے۔

 

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے حوالے سے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ یہ تجزیہ کا دور ہے۔ بہت ساری معلومات اور بہت زیادہ مواد دستیاب ہے۔ ہمیں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو ان معلومات کا تجزیہ کریں اور یہ فیصلہ کرنے میں ہماری مدد کریں کہ ہمارے لیے کیا مفید اور اہم ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھنے پر بھی زور دیا۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے تعلیم و تدریس میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے حقیقی تعلیم کے لیے اختراعی نوعیت کے حامل تدریسی امدادی اشیاءکی تیاری پر زور دیا۔ ابتداءمیں پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی نے شرکاءکا خیر مقدم کیا اور یونیورسٹی کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک نے شکریہ ادا کیا۔ محترمہ عصمت فاطمہ، کوآرڈینیٹر پروگرام نے کاروائی چلائی۔


اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ورکشاپ کا آغاز
حیدرآباد:9اگست (پریس نوٹ):مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم پرائمری اسکول کے اساتذہ کے لئے ©Content Enrichment پرپانچ روزہ آن لائن ورکشاپ کا آج آغاز ہوا۔پہلے اجلاس میں پرو فیسر محمد مشاہد،صدر،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت نے Content Enrichmentکی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور شرکا کے سوالوں کے جوابات دیے۔ اس مو قع پر مرکز کے ڈائرکٹر ، پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی نے خیر مقدمی کلمات پیش کیے اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔اس اجلاس کی کاروائی مصباح انظر ،اسسٹنٹ پروفیسر،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے چلائی۔ اور ہدیہ تشکر ورک شاپ کو آرڈینٹر ،ڈاکٹر وقار النسا ،اسو سی ایٹ پروفیسر، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت نے پیش کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔