Submitted by Saddam1211 on Thu, 08/19/2021 - 17:47
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں ”انگریزی کی آن لائن تدریس“ پر دو روزہ قومی سمینار PressRelease

اردو یونیورسٹی میں ”انگریزی کی آن لائن تدریس“ پر دو روزہ قومی سمینار
حیدرآباد:19 اگست (پریس نوٹ)مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی جانب سے ”انگریزی کی آن لائن تدریس“ پر دو روزہ قومی آن لائن سمینار کا 14 اور 15 ستمبر2021ءاہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقدہ ہو نے والے اس سمینار میں اساتذہ اور ریسرچ اسکالر اپنے مقالے پیش کریں گے۔
پروفیسر عبدالسمیع صدیقی‘ ڈائرکٹر مرکز کے بموجب شرکا لنک https://forms.gle/MBSEVSGoJCQGh2Fv7 پرمفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 14 اور 15 ستمبر کے دوران سمینار کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔