مانو انٹرنس ٹسٹ کا کل سے آغاز سارے ملک میں 19 مراکز پر کووِڈ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اہتمام
مانو انٹرنس ٹسٹ کا کل سے آغاز سارے ملک میں 19 مراکز پر کووِڈ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اہتمام
PressRelease
مانو انٹرنس ٹسٹ کا کل سے آغاز سارے ملک میں 19 مراکز پر کووِڈ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اہتمام حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25 اگست منعقد ہوں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنو ¿ (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں لیا جائے گا۔ انٹرنس کا انعقاد وکووِڈ وباءکے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ میرٹ کے اساس کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ہے۔