وبائی صورتحال میں امتحانات، مانو میں طلبہ کے لیے کونسلنگ لیکچرس
وبائی صورتحال میں امتحانات، مانو میں طلبہ کے لیے کونسلنگ لیکچرس
PressRelease
وبائی صورتحال میں امتحانات، مانو میں طلبہ کے لیے کونسلنگ لیکچرس
حیدرآباد، 24 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل ا ردو یونیورسٹی ، ڈین بہبودی ¿ طلبہ اور کووڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے ”وبائی صورتحال کے دوران امتحانات : اضطراب اور احتیاط“ پر دو کونسلنگ لیکچرس کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر عابد حسین، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج پہلا لیکچر دیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی ¿ طلبہ و صدر نشین، کووڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ ڈین نے کاروائی چلائی۔ سیریز کا دوسرا لیکچر بعنوان ”آن لائن امتحانات اور وبائ“ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات کل (25 اگست ) دیں گے۔ لیکچرس کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔