Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/06/2021 - 10:47
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں پی جی اور یوجی کی سطح پر داخلے PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں پی جی اور یوجی کی سطح پر داخلے
لسانیات، سماجی علوم، سائنسس اور پیرامیڈیکل کورسز دستیاب
حیدرآباد، 5 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے میرٹ کی اساس پر داخلے جاری ہیں۔ پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ءہے۔ داخلہ کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے (لسانیات، سماجی علوم و صحافت)، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک داخلے دیئے جارہے ہیں۔
لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔
 درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

 

 

اُردو یونیورسٹی میں 6 ستمبر کو یومِ اساتذہ تقریب
حیدرآباد، 5 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام 6 ستمبر 11 بجے دن یومِ اساتذہ کے سلسلہ میں آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر شیخ عظیم الدین، سابق ڈین (ایجوکیشن)، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنو ¿ ، مہمانِ خصوصی ”معاشرے میں تعلیم اور استاد کا کردار“ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و ڈین تعلیم و تربیت بھی خطاب کریں گے۔ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کی تعارفی تقریر ہوگی۔ ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کے سابق اساتذہ کو تہنیت و خراج پیش کریں گے۔ محترمہ مومن سمیہ مہمان کا تعارف پیش کریں گی۔ محترمہ ترانہ یزدانی یومِ اساتذہ پر نظم پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اشونی شکریہ ادا کریں گے۔ جناب اشرف نواز نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ پروگرام کا یونیورسٹی کے آئی ایم سی یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔