Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/15/2021 - 11:00
اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کا آغاز PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کا آغاز

حیدرآباد، 14 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ہندی سیل کے زیر اہتمام 14 تا 20 ستمبر 2021ء”ہندی ہفتہ“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے ہاتھوں آج پہلے دن ہندی پوسٹر کا اجراءعمل میں آیا۔ کووڈ 19 وباءکے پیش نظر وزارتِ داخلہ ، حکومت ہند کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ”ہندی ہفتے“ میں یونیورسٹی کے اسٹاف اراکین کے لیے لیکچر، کہانی کی پیشکش نیز کوئز مقابلے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں یونیورسٹی کے تمام اسٹاف اراکین حصہ لے سکیں گے۔ حصہ لینے والوں میں 20 ستمبر کو سرٹیفکیٹ و انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

کورونا وبا کے سبب آن لائن تدریس کو کار گر بنا نا وقت کی ضرورت
اردو یونیورسٹی میں انگریزی کی آن لائن تدریس پر قومی سمینار۔ پروفیسر رحمت اللہ کا خطاب

حیدرآباد،14ستمبر (پریس نوٹ) بدلی ہوئی صورتِ حال میں آن لائن وسائل کا بہترین استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ،پرو وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے دو روزہ قو می سیمینار بعنوان انگریزی کی آن لائن تدریس (Teaching English Online) کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب پیش کر تے ہوئے کیا۔ قبل ازیں قومی سمینار کے مہمان مقرر پروفیسر جہانگیر وارثی، صدر،شعبہ لسانیات ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کہا کہ آن لائن تدریس کے دوران جہاں معلم کو موادِ مضمون پر اچھی گرفت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے وہیں اسے وسائل اور وقت کا خاطر خواہ استعمال کرنا ہو تا ہے۔انہوں نے کمپیوٹر اپلیکشنز اور سو شل میڈیا سے بھی حسب ضرورت استفادہ کرنے کی ضرورت پر زو ر دیا۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، ڈین انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس نے اپنے کلیدی خطبہ میں آن لائن تدریس کے دوران طلبہ کی دشواریوں کا خاص خیال رکھنے اور معلم کو ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ذخیرہ الفاظ میں جس طرح اضافہ ہو رہا ہے اسے غنیمت سمجھنا چاہیے۔ طلبہ کو نت نئے آلات کی مدد سے تلفظ کو بہتر بنا نے اور زبان کی بنیادی مہارتیں۔ سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کو فروغ دینے پر توجہ مر کوز کرنی چاہیے۔ پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے سمینار کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے تمام مقررین اور شرکا کا خیر مقدم کیا۔ محترمہ ثمینہ تبسم ،اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ ¿ انگریزی نے سمینار کی کاروائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اجلاس کا آغاز ڈاکٹر عبدالعلیم، اسسٹنٹ پروفیسر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔