اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کا اختتام
حیدرآباد، 20 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ہندی سیل کے زیر اہتمام 14 تا 20 ستمبر کو آن لائن2021ء”ہندی ہفتہ“ کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی اجلاس میں آج ڈاکٹر سیما ورما، پروفیسر ہندی ٹیچنگ اسکیم نے ”سرکاری زبان ہندی و سرکاری خط و کتابت“ پر آن لائن لیکچر پیش کیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے صدارت کی۔ ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر نے محکمہ سرکاری زبان، وزارت داخلہ سے موصولہ ”سرکاری زبان کا عہد“ دلایا۔ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔
ہندی ہفتے کے دوران 15 ستمبر کو سرکاری زبان سے متعلق کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اسٹاف اراکین نے حصہ لیا۔ 16 ستمبر کو کہانی کی پیشکش کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلہ میں یونیورسٹی کے اسٹاف اراکین نے کہانیاں آن لائن پڑھ کر سنائیں اور ہندی کی ترویج و اشاعت کا عہد کیا۔
کووڈ 19 وباءکے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ ہندی ہفتے کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عمارت انتظامی میں بینرس اور پوسٹرس بھی لگائے گئے۔