Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/27/2021 - 16:27
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ
حیدرآباد، 27 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر ایم اے ، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ داخلے اور ای پراسپکٹس کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔لکھنو ¿ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔
جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اردو یونیورسٹی میں تندرستی بذریعہ یوگا پروگرام
حیدرآباد، 27 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ”تندرستی بذریعہ یوگا“ کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے اساتذہ و اسٹاف اراکین نے 24 ستمبر کو منعقدہ اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس کا مقصد بہتر طرزِ زندگی سے جسمانی تندرستی کا حصول تھا۔
ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد ”فٹ انڈیا موومنٹ“ کو فروغ دینا ہے۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول برائے سی ایس و آئی ٹی اور ڈاکٹر پردیپ کمار، اسوسیئٹ پروفیسر اور دیگر 30 اساتذہ و اسٹاف اراکین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر فردوس تبسم، فزیکل فٹنس انسٹرکٹر نے نگرانی کی۔ محترمہ فاطمہ اور محترمہ گیتا پٹوں، اسسٹنٹ پروفیسر نے انتظامات کیے۔