Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/14/2021 - 16:19
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں اکتسابی وسائل کے فروغ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ PressRelease

 اردو یونیورسٹی میں اکتسابی وسائل کے فروغ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ

حیدرآباد، 14 اکتوبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اکتسابی وسائل کے فروغ (Developing Learning Resources) پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد بتاریخ 25 تا 29 اکتوبر2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مراکز کے بموجب یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ میں در س و تدریس سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے اور انہیں تدریس کے مو ¿ثر و مفید طریقوں اور تکنیکوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ ورکشاپ میں متعدد ماہرین بہتر آموزش کے لیے کار آمد وسائل کے فروغ اور استعمال پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/d4ktfpH9qkigfSYG7 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای۔سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے پروگرام کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے ڈاکٹر اشونی (9966498979) اور ڈاکٹر محمد غفران برکاتی (9044145228) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔