Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/21/2021 - 16:37
اردو یونیورسٹی میں ڈاٹا سائنس پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح پروفیسر رحمت اللہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود کے خطاب PressRelease

اردو یونیورسٹی میں ڈاٹا سائنس پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح
پروفیسر رحمت اللہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود کے خطاب

حیدرآباد، 21 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی ، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا کل (20اکتوبر) افتتاح عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ،پرو وائس چانسلر پروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ جیسے جدید ترین علوم کے متعلق عوام میں معلومات کی کمی کودور کرنے پر زور دیا اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کی۔
 وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔
مہمانِ اعزازی، پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے شرکاءکو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ماہرین تعلیم کواس طرح کے موضوعات پر آپس میں معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 پر بھی روشنی ڈالی جو تحقیقی سرگرمیوں او رجدیدٹکنالوجی کے فروغ میں بہت معاون ہے۔ انہوں نے تمام منتظمین کی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے ستائش کی۔
آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ اور پیشہ ورانہ ماہرین ایف ڈی پی کے دوران لیکچر دیں گے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹیکنالوجی ، صدر نشین پروگرام اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر شعبہ ¿ سی ایس اینڈ آئی ٹی، شریک صدر نشین اورڈاکٹر بونتو کوٹھیا، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی اورکوآرڈینیٹروکنوینر پروگرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شعبہ کے اساتذہ محترمہ گیتا پٹون نے کاروائی چلائی اور محترمہ افرح فاطمہ نے شکریہ ادا کیا۔