Submitted by MSQURESHI on Tue, 11/02/2021 - 11:01
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں شاپنگ کمپلیکس کی بحالی کا منصوبہ PressRelease

اردو یونیورسٹی میں شاپنگ کمپلیکس کی بحالی کا منصوبہ
حیدرآباد،یکم نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے مین کیمپس واقع گچی باو ¿لی کے قلب میں موجود شاپنگ کمپلیکس کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان طلبہ کو سہولت ہو جو تقریباً 18 ماہ بعد کیمپس واپس ہو رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے اسٹیشنری، آفس مارٹ، گراسری اور پروویژنس، اصلاح خانہ، لیڈیز ٹیلر، بیوٹی پارلر، فوڈ زون اور کیفیٹیریا وغیرہ جیسی سہولتوں کے قیام کے لیے امکانی دکانداروں کو اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے۔ یہ سہولت تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور کیمپس میں مقیم دیگر افراد کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر شاپنگ کمپلیکس کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
کیمپس میں جگہ کے الاٹمنٹ اور مینٹننس کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی کیمپس ڈیولپمنٹ کمیٹی نے اوپن ایئر آڈیٹوریم میں شاپنگ کمپلیکس کو لیز پر دینے کی سفارش کی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد الاٹمنٹ کے لیے 5 نومبر، سہ پہر 3.00 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

 

پروفیسر محمد عبدالعظیم اردو یونیورسٹی کے پراکٹر مقرر
حیدرآباد، یکم نومبر (پریس نوٹ) پروفیسر محمد عبدالعظیم، شعبہ ¿ مینجمنٹ و کامرس کو مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کا نیا پراکٹر مقرر کیا گیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب پروفیسر عبدالعظیم کا دوسال کے لیے پراکٹر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پروفیسر ابوالکلام، شعبہ اردو سے آج جائزہ حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر عبدالعظیم نے 2016 تا 2018 بھی بطور پراکٹر خدمات انجام دی ہیں۔