Submitted by MSQURESHI on Thu, 11/04/2021 - 17:06
آزاد تقاریب کے سلسلہ میں مانو میں کوئز مقابلے PressRelease
آزاد تقاریب کے سلسلہ میں مانو میں کوئز مقابلے

حیدرآباد، 4نومبر (پریس نوٹ) یوم آزاد تقاریب 2021 کے سلسلے میں آن لائن کوئزمقابلہ کاانعقاد 3 نومبر کو عمل میں آیا۔ اس مقابلہ میں کل 398 طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کیا تھا جنہیں پہلے راونڈ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ 82 طلبہ نے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی جن میں سے 50 کا انتخاب نشانات کی بنیاد پر کیا گیا۔ کوئز مقابلے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جرار احمد کے مطابق 50 طلبہ میں سے 10طلبہ کو آخری مرحلے کے لیے منتخب کیا جائےگا۔ فائنل راونڈ 5 نومبر 2021 کو گوگل میٹ کے ذریعہ راست منعقد ہوگا۔ اول، دوم اور سوم مقامات حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ دیگر تمام شرکا کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر جج کی حیثیت سے ڈاکٹر ابو شہیم، اسوسیٹ پروفیسر شعبہ اردو اور جناب معراج احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت اور کوئز کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر طلحہ فرحان، ڈاکٹر محمد اکبر، ڈاکٹر شائستہ پروین، محترمہ صبا خاتون، جناب جہانگیر عالم ، ڈاکٹر احتشام الدین، جناب حبیب احمد ، ڈاکٹر زبیر احمد ودیگر موجود تھے۔