مانو میں یوم آزاد تقاریب میں آزاد واک اور داستان گوئی کا اہتمام
حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہوا جو 11 نومبر کو یومِ آزاد یادگاری خطبہ پر ختم ہوگا۔ اس میں مختلف ثقافتی پروگرامس جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 8 نومبر کو شام 6 بجے داستان گوئی کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب محمد معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ایم سی جے کوآرڈنیٹر کے بموجب اوپن ایئر تھیئٹر میں پیش کیے جانے والے اس پروگرام میں ڈرامہ کلب آف مانو کے زیر اہتمام داستان ”تقسیمِ ہند“ پیش کی جائے گی۔ جناب محمود فاروقی کی لکھی داستان کو یونیورسٹی کے طلبہ سید مظہر الدین اور مصباح ظفر پیش کریں گے۔ محفل داستان گوئی کے ڈائرکٹر جناب معراج احمد ہیں۔ 8 نومبرکو ہی آزاد واک کا اوپن ایئر تھیئٹر تا مین گیٹ 3.00بجے دن اہتمام کیا جائے گا۔ پروفیسر محمد فریاد کوآرڈینیٹر ہیں۔