Submitted by MSQURESHI on Mon, 11/15/2021 - 09:21
مانو میں طلبہ کے تعارفی پروگرام دیکشارمبھ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد PressRelease
مانو میں طلبہ کے تعارفی پروگرام دیکشارمبھ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد
حیدرآباد ،14 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈین بہبودی ¿ طلبہ اور ایس آئی پی ٹاسک گروپ کے زیرِ اہتمام طلبہ تعارفی پروگرام (دیکشارمبھ ) کے دوسرے مرحلے کا انعقادیکم تا 8نومبر 2021عمل میں آیا۔
پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، صدر ، ایس آئی پی ٹاسک گروپ کے بموجب ڈاکٹر محمد مجیب این سی سی آفیسرنے 8نومبر کو این سی سی کے ذریعے قوم کی تعمیرو تشکیل کے عنوان پر طلباءو طالبات کو مفید معلومات فراہم کیں۔
 جناب معراج احمد ،انچارج ،ثقافتی سرگرمیاں نے تخلیقی فنون اور ثقافت کے عنوان سے آگہی فراہم کی جو طلباو طالبات کی تعلیمی ترقی اور شخصیت سازی میںاہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس اجلاس میںڈین ،فلاح بہبود برائے طلباو طالبات پروفیسر سید علیم اشرف جائسی،پروفیسر محمدعبدالسمیع صدیقی ،کنوینر دیکشارمبھ ڈاکٹر کہکشاں لطیف وغیرہ موجود تھے۔آئی ایم سی کی جانب سے 6نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد پر مشتمل دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
اس سے قبل 5نومبر کو پروفیسر احتشام احمد خاں ،ڈین اسکول برائے صحافت اور ذرائع ابلاغ نے خطبہ بعنوان ڈیجیٹل عہد میں اردو صحافت پیش کیا۔ گیارہویں اجلاس میںڈاکٹر محمد یوسف خان ،پرنسپل پالی ٹیکنیک نے روزگار، لیاقت اورتقرری کے موضوع پر مخاطب کیا۔بارہویں اجلاس میں جناب عمران اسلم، سسٹم انالسٹ نے تعلیمی انصرام میں ٹیکنا لوجی کے موضوع پر گفتگو کی۔
ساتویں اجلاس میںپروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر نے یونیورسٹی کے اصول و ضوابط کے حوالے سے 3نومبرکو تقریر کی۔ آٹھویں اجلاس میں پروفیسر سلمان احمد خاں ،ڈین اسکول آف سائنسز نے ماحولیاتی بیداری پر طلبہ کو مخاطب کیا۔ نویں اجلاس میں ڈاکٹر اختر پرویز ،لائبریرین نے بعنوان ”کتب خانے یا لائبریری وسائل“ معلومات فراہم کیں۔
2نومبر کو چوتھے اجلاس میں پروفیسر پی ایف رحمن ،ڈائریکٹریوجی سی ایچ آرڈی سی ،مانو نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت و افادیت پر مخاطب کیا۔ پانچویں اجلاس میں ڈاکٹر اے کلیم اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ جسمانی تعلیم،نے کھیل کود کی اہمیت پر تقریر کی۔چھٹے اجلاس میں پروفیسر سنیم فاطمہ ،ڈین برائے اسکول آف کامرس اور بزنس مینجمنٹ نے برقی تعلیمی وسائل (موکس) پر معلومات فراہم کیں۔