اُردو یونیورسٹی میں بھارت کے اتحادمیں زبانوں کے کردار پر آج سمینار
حیدرآباد ،19 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یو جی سی - مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام ”بھارت کے اتحاد میں زبانوں کے کردار“ پر 20 نومبر کو 10:30 بجے صبح سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر مرکز و کنوینر سمینار کے بموجب دفاع کے ماہر ڈاکٹر اندریش کمار مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اردو یونیورسٹی سمینار کے صدر نشین ہیں۔ پروفیسر ای سریش کمار، رکن یونیورسٹی گرانٹس کمیشن و وائس چانسلر، انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی، حیدرآبادپروفیسر بی جے راﺅ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد اور پروفیسر شاہد اختر، رکن نیشنل کونسل فار مائناریٹی انسٹیٹیوشنس (این سی ایم ای آئی)، حکومت ہند مہمانانِ اعزازی ہوں گے اور خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمینار کے کوآرڈینیٹر ہیں۔