Submitted by MSQURESHI on Tue, 11/23/2021 - 15:48
مانو میں ڈاٹا سائنس پر آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح PressRelease
مانو میں ڈاٹا سائنس پر آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح
 حیدرآباد، 23 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، اسکول آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ڈاٹا سائنس پر ایک ہفتہ طویل فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (FDP) کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جسے اے آئی سی ٹی ای، ٹریننگ اینڈ لرننگ اکیڈمی (ATAL) اسپانسر کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 22 تا 26 نومبر 2021 منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے لیے تعلیمی اور صنعتی اداروں سے وابستہ 200 افراد نے رجسٹریشن کروایا ہے۔
 پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹیکنالوجی و کنوینر ایف ڈی پی کے بموجب پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے، صدر نشین، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کل ATAL-FDP کے 58 ویں اجلاس کے تحت اردو یونیورسٹی میں ورچول موڈ کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، یونیورسٹی میں ایف ڈی پی کے سرپرست ہیں۔
جناب سپریت ناگراجو، ہیڈ ایجوکیشن، انڈیا اینڈ ایس اے، ایڈوب نے ” ایک ٹریلین ڈالر ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی کے لیے اپنے طلبہ کو تیار کریں“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ جبکہ محترمہ ممتا رانی اگروال، ایڈوائزرI، اے آئی سی ٹی ای نے کاروائی چلائی۔ ڈاکٹر امیت دتہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، ATAL نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر پردیپ کمار، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کوآرڈینیٹر ہیں۔ اسکول آف ٹیکنالوجی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ نے افتتاحی سیشن میں آن لائن شرکت کی۔