Submitted by MSQURESHI on Fri, 12/03/2021 - 16:42
اُردو یونیورسٹی کو قدرتی چٹانوں کے تحفظ پر ایوارڈ PressRelease
اُردو یونیورسٹی کو قدرتی چٹانوں کے تحفظ پر ایوارڈ
حیدرآباد، 3 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو حیدرآباد میں واقع کیمپس میں قدرتی چٹانوں کے تحفظ پر سوسائٹی ٹو سیو راکس (چٹانوں کے تحفظ کی سوسائٹی)، حیدرآباد نے ایوارڈ عطا کیا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کو آج ان کے دفتر میں سوسائٹی کی صدر پروفیسر فاطمہ علی خان اور سیکریٹری محترمہ فراﺅکے قادر نے سوسائٹی کی جانب سے توصیفی لوح پیش کی۔ سوسائٹی نے کیمپس کی تعمیر و توسیع کی منصوبہ بندی میں قدیم گرانائٹ کی چٹانوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھنے اور ”پتھر دل“ نامی ہیریٹیج چٹان کے قدرتی حسن کے دلفریب نظارے کے لیے رات کے وقت روشنی کے انتظام کی ستائش کی ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن نے حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں قدرتی چٹانوں کے تحفظ اور عوام میں اس کے متعلق شعور بیداری کے لیے سوسائٹی کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے راک سوسائٹی کو یونیورسٹی کے تعاون سے ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کے زیر اہتمام ایک تصویری نمائش اور ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔ سوسائٹی کی جانب سے 17 مارچ 2019ءکو اردو یونیورسٹی میں ایک ’راک واک‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد شرکاءکو یونیورسٹی میں محفوظ گرانائٹ کی قدرتی چٹانوں کے تحفظ سے واقف کروانا تھا۔ واضح رہے کہ انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (انٹاک) نے بھی 2017ءمیں یونیورسٹی کو خوبصورت چٹانوں کے تحفظ کے لیے ہیریٹیج ایوارڈ عطا کیا۔
 
اُردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کی چوتھی کونسلنگ
حیدرآباد، 3 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، آئی ٹی آئی، حیدرآباد کی چند مخلوعہ نشستوں پرداخلوں کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 دسمبر ہے۔ کونسلنگ کا چوتھا مرحلہ 8دسمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413، 7032623941پر ربط کریں۔
 
اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے اشتمالی مشقوں پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ
حیدرآباد، 3دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے اشتمالی مشقوں (Inclusive Practices)پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب ورکشاپ 13 تا 17 دسمبر2021 منعقد ہو گا۔ مختلف ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ ،نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اردو میڈیم اساتذہ اس لنک https://forms.gle/Se2aCb2q4Jrht1tD9 پر مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای- سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد آئی ایم سی، مانو کے یوٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 13 تا 17 دسمبرکے دوران 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاس دیکھ سکتے ہیں۔ ورکشاپ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر نوشاد حسین، اسسٹنٹ پروفیسر (7000211347) اور ڈاکٹر فردوس تبسم، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت (7908052700) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔