Submitted by MSQURESHI on Mon, 12/06/2021 - 09:56
مانو میں فاصلاتی پروگراموں کے لیے پروگرام گائیڈ کی تیاری پر ورکشاپ PressRelease

مانو میں فاصلاتی پروگراموں کے لیے پروگرام گائیڈ کی تیاری پر ورکشاپ
حیدرآباد، 4 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اہتمام ”او ڈی ایل کورسز کے لیے پروگرام گائیڈس کی تیاری پر ورکشاپ“ کا کل انعقاد عمل میں آیا۔ 39 اساتذہ و اسٹاف اراکین نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ پروفیسر وی وینکیا، سابق وائس چانسلر، کرشنا یونیورسٹی، آندھرا پردیش اور مشیر، نظامت نے فاصلاتی تعلیم کی پرکشش تصویر پیش کی۔ انہوں نے او ڈی ایل کے کردار اور اہمیت پر زور روشنی ڈالی اور نظامت فاصلاتی تعلیم کے ارکان کے کام کی بھی ستائش کی۔ شرکاءنے اوپن و فاصلاتی تعلیمی پروگراموں اور آن لائن کلاسز کی اہمیت کے حوالے سے مقرر سے کئی سوالات کیے۔
پروفیسر رضا اللہ خان، ڈائریکٹر انچارج نے صدارتی خطاب میں ورکشاپ کے مقاصد، اہمیت اور افادیت پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں ورکشاپ سے دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر مقرر اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔شرکاءمیں ای سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کنوینر، STRAQ یونٹ، نے پروگرام کی نظامت کی۔ڈاکٹر سعادت شریف، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔