Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/09/2021 - 08:26
PRO Office Image ”افزائش نسل کا انتخاب، عورت کا بنیادی حق“ PressRelease

”افزائش نسل کا انتخاب، عورت کا بنیادی حق“
اردو یونیورسٹی میںقومی خواتین کمیشن کے اشتراک سے ویبنار
حیدرآباد، 8 دسمبر (پریس نوٹ) مرکز برائے مطالعات نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قومی خواتین کمیشن(این سی ڈبلیو)، نئی دہلی کے اشتراک سے ایک روزہ قومی وبینار بعنوان ”افزائش نسل کا انتخاب خواتین کا بنیادی حق ہی: صنفی نقطۂ نظر سے ایک ڈسکورس(کوویڈ ۔19 کے خصوصی حوالے سی)“ 15 دسمبر 2021 کو آئی ایم سی ، مانو میں صبح 10:30 بجے تا شام 5:30 منعقد ہوگا۔
پروفیسر شاہدہ ، ڈائرکٹر، مرکزکے بموجب ویبنار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔ کلیدی خطبہ مہمانِ خصوصی محترمہ ریکھا شرما، صدر نشین، قومی خواتین کمیشن پیش کریں گی۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر ممتا رگھویر اچنٹا، بانی ’تھارونی‘ بھروسہ سنٹر، حیدرآباد شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج اور پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف سوشیل سائنسس بھی خطاب کریں گے۔ قومی وبینار میں حصہ لینے والے دیگر ماہرین میں پروفیسر سنگھمترا آچاریہ، جے این یو، نئی دہلی؛ پروفیسر مالا رامناتھن، اچھوتا مینن سنٹر فار ہیلتھ سائنس اسٹڈیز ، سری چترا تیرونال انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل سائنسس اینڈ ٹیکنالوجی، ترونتھاپورم؛ ڈاکٹر سواتی رانی، سی ای او، سیوا شکتی ہیلتھ کیر کنسلٹنسی، ممبئی اور ڈاکٹر وینا وسوانی، ڈائرکٹر، سنٹر فار ایتھکس، منگلور شامل ہیں۔ اس پروگرام کا آئی ایم سی کے یوٹیوب چینل پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔