Submitted by MSQURESHI on Sun, 12/12/2021 - 10:55
PRO Office Image جناب سید وقار الدین مرحوم کو اُردو یونیورسٹی کا خراج PressRelease

جناب سید وقار الدین مرحوم کو اُردو یونیورسٹی کا خراج
حیدرآباد، 10 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے روزنامہ رہنمائے دکن، حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر و صدر نشین انڈو عرب لیگ جناب سید وقار الدین کے سانحہ ¿ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی صحافتی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی سے تعلقِ خاطر رہا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے پروگراموں، بطور خاص شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کی قومی و بین الاقوامی سرگرمیوں میں گراں قدر تعاون کیا تھا۔ یونیورسٹی طلبہ نے مرحوم پر ایک ڈاکیومنٹری بھی تیار کی تھی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین اسکول آف ایم سی جے اور پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ ¿ ایم سی جے نے بھی جناب سید وقار الدین کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت ایک بے باک صحافی اور قوم ایک مشفق اور مخلص خدمت گذار سے محروم ہوگئی ہے۔ جناب سید وقار الدین کے انتقال پر شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت میں آج ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب وقار الدین کے انتقال سے قومی اردو صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تکمیل مشکل ہے۔

 

 

سیدہ صبا قادری کو سوشیل ورک میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 10 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ سوشیل ورک کی اسکالر سیدہ صبا قادری دختر جناب سید سمیع اللہ قادری کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”معذورین اور فلاحی اسکیمات: حیدرآباد کا ایک مطالعہ“ صدر شعبہ پروفیسر محمد شاہد رضاءکی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا یکم دسمبر کو منعقد ہوا تھا۔ محترمہ صبا قادری جناب سید ذبیح اللہ حسینی،اسسٹنٹ رجسٹرار،شعبہ امتحانات،اردو یونیورسٹی کی شریک حیات ہیں۔