Submitted by MSQURESHI on Wed, 12/22/2021 - 16:45
اُردو یونیورسٹی میں پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح
حیدرآباد، 22 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مابعد کووڈ معمول کے حالات کی بحالی کے ایک اقدام کے طور پر کل شام شاپنگ کمپلیکس کا پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ شاپنگ کمپلیکس کا خواب یہاں کے لوگوں نے دیکھا تھا اور کیمپس ڈیولپمنٹ کمیٹی نے انتہائی تیزی کے ساتھ اس کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہم لوگ خیالات کا تبادلہ کرسکتے ہیں، اپنی تحقیق پر گفتگو کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کرکٹر محمد اظہر الدین کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹ کپتان نے اردو یونیورسٹی میں بہتر سہولیات کے ساتھ کرکٹ گراﺅنڈ کی تیاری کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کے لیے زمین کی نشاندہی کردی جائے گی، جہاں یونیورسٹی کے طلبہ کو بہترین کوچنگ اور پریکٹس کا موقع رہے گا۔ یہاں پر مستقبل میں آئی پی ایل کی پریکٹس بھی ہوسکتی ہے۔ جس سے طلبہ کو بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔ پروفیسر عزیز بانو، صدر نشین کیمپس ڈیولپمنٹ کمیٹی نے خیر مقدم کیا اور شاپنگ کمپلیکس کو کارکرد بنانے میں وائس چانسلر کی شخصی دلچسپی اور ترجیح کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر محمد فریاد، کنوینر کمیٹی نے اظہار تشکر کیا اور بطور خاص انہوں نے شاپنگ کمپلیکس کی بحالی کے لیے انجینئرنگ سیکشن، اسٹیٹ سیکشن سیکوریٹی و دیگر صیغہ جات کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر فریاد نے بتایا کہ کمپلیکس میں طلبہ کے لیے مختلف اشیاءاور خدمات نہایت رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور کمیٹی معیار پر بھی نظر رکھے گی۔ اس موقع پر مانو ڈرامہ کلب کے طلبہ نے جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر کی ہدایت میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک دلچسپ نکڑ ناٹک پیش کیا۔ ابتداءمیں پروفیسر عین الحسن نے ایک یادگار پودہ بھی لگایا۔ محترمہ بیگم عین الحسن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ کیمپس ڈیولپمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین ڈاکٹر جمال الدین خان، جناب محمد فصیح الدین، ڈاکٹر سید حماد ہاشمی، ڈاکٹر ایم اے قدوس، جناب پی حبیب اللہ، جناب محمد شاہنواز قریشی اور جناب سید سرفراز علی بھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
شاپنگ کمپلیکس میں اسٹیشنری، آفس مارٹ، گراسری اور پروویژنس، سیلون، لیڈیز ٹیلر، بیوٹی پارلر، فوڈ زون اور کیفیٹیریا وغیرہ جیسی سہولتیں دستیاب ہیں۔

 

”جنوبی ایشیاءمیں سماجی علوم“
مانو میں قومی اردو سماجی علوم کانگریس ۔ مقالہ نگاروں کو اطلاع
حیدرآباد، 22 دسمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے زیر اہتمام پانچویں قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2022  کا 2 اور 3 فروری کو آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ”جنوبی ایشیاءمیں سماجی علوم“ رکھا گیاہے۔
پروفیسرفریدہ صدیقی، ڈین، اسکول برائے فنون و سماجی علوم و کنوینر کانگریس نے بتایا کہ مذکورہ کانگریس کے انعقاد میں اردو یونیورسٹی میں سماجی علوم کے آٹھ شعبہ جات کے علاوہ تین سنٹرز، البیرونی مرکز برائے سماجی اخراجیت و اشتمالی پالیسی، ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن اور مرکز برائے مطالعاتِ نسواں حصہ لے رہے ہیں۔ کانگریس کے ذیلی عنوانات میں ،جنوبی اےشےا مےں تانیثےت: نئی تحدیدات اور مذاکرات، جنوبی اےشےا مےںنظم و نسقِ عامہ، ما بعد کو رونا کے پس منظر میں سوشل ورک کو در پےش چیلنجز اور امکانات ،جنوبی اےشےا مےںاسلامک اسٹڈیز: رجحانات اور امکانات ، جنوبی اےشےا مےںتاریخی تحقیق مےں ہونے والی نئی تبدیلےاں،جنوبی اےشےا مےں وبا ءاور سےاست، جنوبی اےشےا مےں اقتصادی ترقی: کووڈ وباءکے تناظر مےں، جنوبی اےشےا مےں نقلِ مکانی اور ثقافتی تبادلہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر کنیز زہرہ، شریک کنوینر کانگریس کے بموجب مقالے صرف اردو (ان پیج یا یونیکوڈ) میں جمع کیے جانے چاہئیں۔ مقالہ کی تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری2022 ہے۔ تلخیص کے انتخاب کی معلومات 7جنوری تک دے دی جائے گی۔مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری رکھی گئی ہے۔ مقالے کے ساتھ مقالہ نگار اپنا مکمل نام، پتہ اور رابطہ کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔ تلخیص اور مقالے ای میل nusscmanuu@gmail.com پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب رہے گا۔ کانگریس کا لنک رجسٹرڈ شدہ شرکاءکو ہی فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9848248946 یا ای میل nusscmanuu@gmail.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔