مانو ہاﺅزنگ سوسائٹی کے انتخابات‘ ڈاکٹر کریم صدر منتخب
حیدرآباد، 24 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایمپلائز میوچولی ایڈیڈ کوآپریٹیو ہاﺅزنگ سوسائٹی کے انتخابات 23 دسمبر کو منعقد ہوئے۔ نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد کریم صدر منتخب ہوئے ہیں۔
پروفیسر محمد عبدالعظیم، الیکشن آفیسر کے بموجب دیگر اراکین میں محمد مجاہد علی، نائب صدر؛ سید حماد ہاشمی، جوائنٹ سکریٹری اور جناب ایم اے نواز، خازن منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین کا بلا مقابلہ سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا۔
جناب محمد فصیح الدین، جناب جمیل احمد، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، جناب عبدالحسیب، جناب بی بکشاپتی اور جناب سید یوسف رضوی کا بحیثیت ڈائرکٹرس انتخاب عمل میں آیا۔ تمام اراکین 3 سالہ میعاد کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر ؛ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شبانہ قیصر‘ ڈاکٹر بی ایل مینا،ڈاکٹر مقیم احمد، اسسٹنٹ الیکشن آفیسرس تھے۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر کیمپسوں سے بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالے گئے۔