Submitted by MSQURESHI on Mon, 12/27/2021 - 17:20
Urdu Job Mela , Prof. Ainul Hasan inaugurates online Training for candidates   Hyderabad: Prof. Syed Ainul Hasan, Vice-Chancellor, Maulana Azad National Urdu University (MANUU) on December 25 inaugurated the online training for the candidates registered in the Telangana State First Urdu Job Mela Scheduled on January 06, 2022. These training sessions will continue till January 03, 2022 from 3 to 5 pm. The job mela being organized jointly by MANUU, Telangana State Urdu Academy, Setwin Security & Man Power Ser Urdu Job Mela , Prof. Ainul Hasan inaugurates online Training for candidates Hyderabad: Prof. Syed Ainul Hasan, Vice-Chancellor, Maulana Azad National Urdu University (MANUU) on December 25 inaugurated the online training for the candidates registered i PressRelease
پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں اردو جاب میلہ امیدواروں کے تربیتی پروگرام کا افتتاح
حیدرآباد، 27 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کے پہلے اردو جاب میلے کے رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے آن لائن تربیتی پروگرام کا 25 دسمبر کو پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اردو یونیورسٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، سیٹ ون اور ویکر سیکشن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے 6 جنوری 2022 ءکو اولین اُردو میگا جاب میلہ کا انعقاد کر رہی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر آخری تاریخ ہے۔ جاب میلہ کا مانو کے منصور علی خان پٹوڈی انڈور اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ امیدواروں کے لیے تربیتی پروگرام روزانہ دوپہر 3 بجے سے 5 بجے شام، 3 جنوری 2022 تک جاری رہیں گے۔
تقریباً ایک ہزار امیدواروں نے ابھی تک آن لائن رجسٹریشن کروالیا ہے۔
پروفیسر عین الحسن نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جاب میلہ سے قبل منعقدہ ان تربیتی پروگراموں میں ضرور شرکت کریں۔ اس سے حصول روزگار میں بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ امیدوار جاب میلہ سے قبل آئینے کے روبرو بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی از خود اصلاح کرسکتے ہیں۔
ابتداءمیں ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، مانو و کوآرڈینیٹر جاب میلہ نے امیدواروں سے پروفیسر عین الحسن کا تعارف کروایا۔
سیشنز کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا جا رہا ہے ان میں مشقی انٹرویو، اچھا ریزیوم کیسے تیار کیا جائے، انفرادی امتیازات اور شخصیت، اہداف کی ترتیب، انٹرویو کی مہارتیں، کیریئر کونسلنگ، بہترین انٹرویو، انٹرویو کا سامنا کیسے کرنا ہے، ترسیلی مہارت، کورس / مضمون کی بنیاد پر جاب / کمپنی کا انتخاب، باڈی لینگویج، انٹرویو لینے والے کو کیسے قائل کیا جائے، کمپنیوں میں ملازمت کے درخواست فارم کیسے پُر کیے جائیں، کمپنیوں کی توقعات اور آپ نے جو سیکھا، شامل ہیں۔ مانو کے اساتذہ اور دیگر معاون اداروں سے وابستہ ماہرین امیدواروں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
اہل امیدوار لنک https:forms.gle/apSp1585x47fAYaHA پر 31 دسمبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
 
مانو کے استاد ڈاکٹر شعیب کو بہترین لیکچرر ایوارڈ
حیدرآباد، 27 دسمبر (پریس نوٹ)ڈاکٹر سید محمد شعیب، اسسٹنٹ پروفیسر فزکس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنک کڑپہ نے ریاستی سطح کا ”بہترین لیکچرر ایوارڈ“ حاصل کیا۔
ڈاکٹر محمد عبدالمقسط خان، پرنسپل، مانو پالی ٹیکنک کڑپہ کے بموجب ڈاکٹر شعیب کو تعلیمی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے لیے 15 دسمبر کو آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے وجئے واڑہ میں تعلیمی سال 2021-22 کے لیے ایوارڈ عطا کیا ہے۔
پالی ٹیکنک کے اساتذہ اور طلبہ نے ڈاکٹر ایس ایم شعیب کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔