مانو میں اُردو جاب میلہ ملتوی
PressRelease
مانو میں اُردو جاب میلہ ملتوی
حیدرآباد، 3 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں 6 جنوری 2022 کو منعقد شدنی پہلا اردو جاب میلہ حکومت تلنگانہ کے معلنہ کووڈ احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔ جاب میلے کا اردو یونیورسٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، سیٹ ون اور ویکر سیکشن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک انعقاد عمل میں آرہا تھا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ وپلیسمنٹ سیل، مانو کے بموجب حکومت تلنگانہ کے یکم جنوری 2022ءکو کووڈ 19 کے اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے جاری کردہ حکم نامہ کے تحت کسی بھی طرح کے اجتماع پر عائد پابندی کے پیش نظر اربابِ مجاز کی منظوری سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاب میلے کی نئی تاریخ کا حالات کے سازگار ہونے پر متعاقب اعلان کیا جائے گا۔